کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی آذربائیجان کے شہر باکو میں ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی، جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں نے اپنے رشتے کو سنجیدہ شکل دینے کا فیصلہ کیا اور آخرکار اس محبت کو نکاح کے خوبصورت بندھن میں باندھ دیا۔
بعد ازاں دونوں کراچی آئے جہاں سادہ مگر خوشگوار تقریب میں ان کا نکاح انجام پایا۔ اس کے بعد سے احمد اور باکو سے تعلق رکھنے والی اس کی اہلیہ کراچی میں ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور اپنی نئی زندگی سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد کی اہلیہ سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے خاصی پسندیدگی مل رہی ہے۔

0 Comments